یمن کے علماء نے جہاد کا اعلان کر دیا

یمن کے علماء نے جہاد کا اعلان کر دیا

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے علما نے اپنے ایک بیان میں جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ فوجی حملوں کے مقابلے میں جہاد کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق الحدیدہ کے علما نے اپنے ایک بڑے اجلاس میں غیر ملکی جارح قوتوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے کو واجب قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سبھی قانونی ہتھیاروں کے ذریعے ملک کا دفاع ضروری ہے۔

الحدیدہ کے علما کا کہنا تھا کہ یمن پر حملے پورے ملک پر قبضہ کرنے کے لئے کئے جا رہے ہیں اس لئے وطن کا دفاع ضروری اور واجب ہے۔

یمنی علما نے ساتھ ہی غاصب اور جارح قوتوں کے مقابلے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ٹی وی چینلوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے جو جھوٹی اور فتنہ انگیز خبریں نشر کر رہے ہیں۔

یمن کے صوبے الحدیدہ کے علما نے کہا کہ صوبے کے عوام اور سبھی یمنی شہری یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سابق سربراہ شہید صالح الصماد کے خون کے وفادار ہیں اور ہم یمنی شہریوں کو جہاد کی دعوت دے رہے ہیں۔

الحدیدہ کے علما نے غیر ملکی جارح قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کی دعوت پر یمنی عوام کے ذریعے لبیک کہنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ساحلوں پر یمنی فوج، عوامی رضاکار فورس اور قبائلی لشکر کی جنگ اور دفاع قابل تعریف ہے۔

یمن سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ یمنی فوج نے مغربی ساحلوں اور ملک کے مشرقی محاذوں پر جارح قوتوں کی دسیوں فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔ یمنی فوج نے اسی طرح سعودی عرب کی سرحد کے قریب محاذوں پر سعودی فوج کا ایک ٹینک دو بکتربند گاڑی اور دو بلڈوزروں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

اس درمیان سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے یمن میں اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الحدیدہ میں ایک مسافر بس پر بم گرا کر کم سے کم چھے مسافروں کو شہید کر دیا ہے۔ شہید ہونے والوں میں چار خواتین شامل ہیں۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیر کو بھی الحدیدہ صوبے کے الحوک شہر میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کر کے چار عام شہریوں کو شہید اور ایک کو زخمی کر دیا تھا۔

سعودی اور مغربی اتحاد یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ اور وہاں کی بندرگاہ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے لیکن اس کو ابھی تک اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔

یمنی فوج اور الحدیدہ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ الحدیدہ پر قبضہ کرنے کا سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہو سکے گا۔ اس درمیان یمنی فوج نے الحدیدہ کے محاذ پر دسیوں غیر ملکی جارح فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری