معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی دار فانی کو وداع کہہ گئے


معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی دار فانی کو وداع کہہ گئے

ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی علالت کے باعث 95 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مشتاق احمد یوسفی کافی عرصے سے علیل تھے اوراسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔

مشتاق احمد یوسفی  1923ء کو ریاست ٹونک میں  میں پیدا ہوئے۔ اُن کے والد ریاست کے پولیٹکل سیکریٹری تھے اور جے پور کے پہلے مقامی مسلمان تھے جو گریجویٹ ہوئے۔ 1956ء میں یوسفی صاحب پاکستان آگئے اور مقامی بینک میں ملازمت شروع کی اور ترقی کرتے کرتے بینک کے صدر بن گئے۔

ان کی مشہور کتابوں میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت، آب گم، شام شعریاراں شامل ہیں جب کہ انہیں حکومت کی جانب سے ستارہ امتیار اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

یوسفی صاحب لکھتے ہیں خاندان، تاریخ، ولادت اور جائے ولادت کے انتخاب میں میرا ووٹ نہیں لیا گیا۔ عمر عزیز کا بیشتر حصہ کراچی میں گزارا "شہروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے"۔

مشتاق یوسفی کے انتقال پر سیاسی، ادبی اور سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری