پاکستان، افغانستان میں امن کیلئے تعاون جاری رکھے گا، صدر

صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں امن کیلئے تعاون جاری رکھے گا کیونکہ یہ علاقائی استحکام اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

پاکستان، افغانستان میں امن کیلئے تعاون جاری رکھے گا، صدر

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انہوں نے بدھ کے روز دوشبنے میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خطے میں استحکام کیلئے اعلی سطح پر دوطرفہ روابط ضروری ہے۔

اُدھرصدرممنون حسین نے آج دوشبنے میں ترکمانستان کے ہم منصب قربان علی بردی محمدوف سے ملاقات کی۔

انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کوششیں تیزکرنے اور تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تجارتی نمائش منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آج دوشبنے میں تاجک وزیراعظم کھوکھر رسول زودہ اور ایوان زیریں کے سپیکر سے گفتگو کرتے ہوئے صدرممنون حسین نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان سرمایہ کاری، تجارت، تیل، گیس، زرعی تحقیق اور خوراک کی پراسیسنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری