یمن میں سعودی عرب کا ایک اور جاسوس ڈرون تباہ

یمن میں سعودی عرب کا ایک اور جاسوس ڈرون تباہ

یمنی سرکاری فورسز نے سعودی عرب کے ایک اور جاسوس ڈرون طیارے کو صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے الظاہر میں مار گرادیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطبق اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یمنی فضائیہ نے سعودی عرب کے جاسوس ڈرون طیارے کو صوبہ صعدہ کے مغرب میں سرنگوں کردیا ہے۔

اس سے قبل بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے سعودی عرب کے کئی ڈرون طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹرمار گرایا تھا۔

سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب عرب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

یمن کے محاصرے کے نتیجے میں یمن کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام میں مختلف قسم کے امراض پھیل رہے ہیں۔

سعودی حکومت اور اس کے اتحادی،  یمنی عوام کی استقامت و پائیداری کی وجہ سے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری