تصویری رپورٹ | چھوٹے چھوٹے 172 بموں کو لے جانے والا ایران کا "کایٹ" میزائل
کایٹ نامی ایرانی میزائل جو 172 چھوٹے بموں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، دشمن کے اہم اور مختلف قسم کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کیلئے ایک مناسب میزائل ہے۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کائٹ نامی میزائل بھی دیگر فوجی تجھیزات کی مانند اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کی ایک اہم کامیابیوں میں شمار ہوتا ہے جو دشمن کے اہم اور مختلف قسم کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔
یہ میزائل دراصل چھوٹے چھوٹے بموں کو ایک وسیع علاقے میں پھیلاکر تباہی مچانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
کائٹ نامی میزائل کو ایف-4 اور ایف-5 جنگی جہازوں پر نصب کرکے پھینکا جاسکتا ہے۔
یہ میزائل ایرانی فضائیہ کے ماہرین کے توسط سے بنایا گیا ہے جو اپنے ساتھ 172 چھوٹے چھوٹے بموں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ میزائل 15 کلومیٹر تک دور اپنے دشمن کو نشانہ بنانے کے قابل ہے۔
کائٹ میزائل دشمن کے وسیع پیمانے پر پھیلے ہوئے ٹھکانوں، ایئرپورٹ رن ویز، کنٹرول رومز اور فوجی مراکز اور اسلحہ گوداموں کو تباہ کرنے کیلئے ایک مناسب میزائل ہے۔