کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کئے جانے کیخلاف اپیلیں دائر کرنے کی آج آخری تاریخ


کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کئے جانے کیخلاف اپیلیں دائر کرنے کی آج آخری تاریخ

ریٹرننگ افسروں کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپیلوں کی سماعت کیلئے21 ٹربیونل قائم کئے ہیں۔

کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں چھ، پنجاب میں آٹھ سندھ میں چار، بلوچستان میں دو اور اسلام آباد میں ایک ٹر بیونل قائم کیا گیا ہے۔

اپیلٹ ٹربیونل اس ماہ کی 27 تاریخ تک اپیلوں کا فیصلہ کریں گے جس کے بعد اگلے روز امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست شائع کی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری