طالبان کیساتھ جھڑپوں میں افغان فورسز کے مزید 27 اہلکار جاں بحق


طالبان کیساتھ جھڑپوں میں افغان فورسز کے مزید 27 اہلکار جاں بحق

افغانستان کے تین صوبوں میں جھڑپوں کے دوران ستائیس سیکیورٹی اہلکار اور بیس طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان کے مطابق افغانستان کے ضلع نِمروز میں Chakhansur کے علاقے میں ایک ووٹررجسٹریشن مرکز پر طالبان کے حملے میں دس پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

طالبان کی جانب سے صوبہ غزنی کے ضلع Jaghato پر قبضے کی کوششوں پرجوابی کارروائی میں بیس دہشت گرد اور تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

صوبہ فریاب کے ضلع خواجہ سبزپوش میں افغان سیکیورٹی چوکیوں پر طالبان کے حملے میں چودہ اہلکارہلاک ہوئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری