پاراچنار؛ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے عنقریب تعمیر وطن پروگرام کے آغاز کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم پاراچنار کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیوایم عنقریب تعمیر وطن پروگرام کا آغاز کررہی ہے جسکے تحت عوامی مسائل حل کئے جائیں گے۔

پاراچنار؛ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے عنقریب تعمیر وطن پروگرام کے آغاز کا اعلان

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے دئے گئے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کرم کے صدر اور امیدوار قومی اسمبلی شبیر ساجدی اور صوبائی ممبر شوری علامہ سبطین نے کہا کہ ماضی میں فرقہ پرستی کی بنیاد پر عوام کو نام نہاد لوگوں نے لڑایا ان کی کارستانیوں کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ تنازعات چاہے زمین پر ہو یا جنگلات پر، اس کا تصفیہ لڑائی جھگڑے کی بجائے کاغذات مال کے مطابق کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے، ہم ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس نے ملت کے لیے بےبہا قربانیاں دی ہیں۔ علماء اور شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ہم سکون سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کرم ایجنسی کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء کے خاندانوں کے لیے ابھی تک کسی امیدوار نے کام نہیں کیا، ہم نے شہداء کے خاندانوں کو سپورٹ کیا اور انہیں روزگار فراہم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایم ڈبلیوایم عنقریب تعمیر وطن پروگرام کا آغاز کررہی ہے جسکے تحت عوامی مسائل حل کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری