پاکستان تحریک انصاف کے دو اہم رہنماؤں میں لفظی جنگ کا آغاز


پاکستان تحریک انصاف کے دو اہم رہنماؤں میں لفظی جنگ کا آغاز

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کے درمیان سرد جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کے درمیان سرد جنگ شدت اختیار کر گئی،  پارٹی کے دونوں سینیر رہنماوں کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی لگائے گئے تاہم اب لندن میں پاکستانی صحافی راشدہاشمی نے دعویٰ کر دیاہے کہ عمران خان کی موجودگی میں دونوں لیڈروں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی اور شاہ محمود قریشی نے گلاس دے مارا۔

اطلاعات کے مطابق راشد ہاشمی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے چار روز قبل پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے مجھے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ عمران خان کی موجودگی میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی اور شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کو گلاس دے مارا یہ معاملہ دیکھ کر عمران خان وہاں سے اٹھ کر چلے گئے تاہم آج اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری