یمن؛ مغربی محاذ پر سعودی اتحاد کے مزید 23 فوجی ہلاک

یمن؛ مغربی محاذ پر سعودی اتحاد کے مزید 23 فوجی ہلاک

یمنی فورسز اور عوامی رضاکار فورسز نے مغربی محاذ پر متجاوز سعودی اتحاد کے مزید 23 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنی فورسز اور عوامی رضاکار فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر دشمن کے کرائے کے فوجیوں کا صفایا کرتے ہوئے مزید 23 فوجی ہلاک کردئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے خلاف یمنی فوج کا آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یمنی فورسز نے 60 سعودی فوجیوں کو ہلاک دیاتھا جبکہ 130 سے زائد فوجی گرفتار بھی ہوئے تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری