انتخابات 2018؛ تکفیریوں کیخلاف سندھ اور اسلام آباد میں پٹیشن دائر/ جلد ہی فیصلہ سنانے کا امکان


انتخابات 2018؛ تکفیریوں کیخلاف سندھ اور اسلام آباد میں پٹیشن دائر/ جلد ہی فیصلہ سنانے کا امکان

انتخابات 2018 میں پاکستان راہ حق پارٹی کے پرچم تلے الیکشن لڑنے والے تکفیریوں کیخلاف سماجی کارکنوں کی پٹیشن منظور ہو گئی ہے جس کی سماعت کے بعد جلد از جلد فیصلہ آنے کی توقع کی جارہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سماجی کارکن گل رضوی کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑنے کیخلاف ہماری پٹیشن منظور کی گئی ہے اور پہلی سماعت میں ہائی کورٹ نے ان چار اداروں (ECP ، نیکٹا ، IM وغیرہ) جن کا ذکر پٹیشن میں کیا جاچکا تھا،  کو فوری طور پر درخواست پر ایکشن لینے کو کہا گیا ہے۔

سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ اگر کیس یونہی آگے بڑھا تو تکفیری غنڈے الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔

خیال رہے کہ تکفیری دہشتگرد اورنگزیب فاروقی جو اہل تشیع کے قتل عام کا متعدد بار سرعام عام اعلان کرچکے ہیں، کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی جاچکی ہے۔ 

واضح رہے کہ کالعدم تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے تکفیری اپنے گروہوں کے نام تبدیل کرکے پاکستان راہ حق نامی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی کوششیں کررہے ہیں جن کو سماجی کارکنوں کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا پڑگیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری