معروف گلوکار تاج ملتانی کی نماز جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائے گی


معروف گلوکار تاج ملتانی کی نماز جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائے گی

65ء کی جنگ میں لازوال ملی نغمے "جاگ رہا ہے پاکستان" سے شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار "تاج ملتانی" گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نغمہ "جاگ رہا ہے پاکستان" گانے والے تاج ملتانی انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق 65ء کی جنگ میں لازوال ملی نغمے ’جاگ رہا ہے پاکستان‘ سے شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار تاج ملتانی گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے۔

معروف گلوکار بون کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 74 سال تھی۔

تاج ملتانی نے کئی فلموں میں پلے بیک سنگر کے طور پر اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ 65 کی جنگ میں مشہور ملی نغمے ’جاگ رہا ہے پاکستان‘ سے شہرت حاصل کی۔

حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات پر انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا۔

گلوکار تاج ملتانی کی نماز جنازہ گلشن بلاک سی صدیقی اکبر مسجد کراچی میں آج بعد نماز عصر اداکی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری