ایران کی تاکید کے باوجود شمالی کوریا کا امریکہ پر اعتماد؛ پابندیوں میں توسیع کا اعلان کردیا


ایران کی تاکید کے باوجود شمالی کوریا کا امریکہ پر اعتماد؛ پابندیوں میں توسیع کا اعلان کردیا

امریکہ نے ایسی حالت میں شمالی کوریا پر پابندیوں میں توسیع کا اعلان کردیا ہے کہ ایرانی حکام نے ٹرمپ-کم ملاقات سے قبل پیونگ یانگ کو امریکی عہد شکنی اور ہٹ دھرمی کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پر عائد کی جانے والی پابندیوں میں توسیع کردی گئی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اب بھی کم جونگ ان سے غیر معمولی خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر 2008 میں لگائی جانے والی پابندیوں میں توسیع کی ہے اس موقع پر صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ابھی بھی شمالی کوریا کا غیرمعمولی خطرہ موجود ہے۔

قبل ازیں ٹرمپ نے شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن سے بارہ جون کو سنگاپور میں ملاقات کے بعد کہا تھا کہ پابندیوں میں کمی یا نرمی کا انحصار جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کی پیش رفت پر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے 13 جون کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اب امریکا کو شمالی کوریا کی جانب سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عجیب صورت حال ہے کہ ایک جانب امریکی صدر شمالی کوریا سے بہتر تعلقات اور کسی قسم کا کوئی خطرہ نہ ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں تو دوسرے جانب پابندیاں ختم کرنے کے بجائے توسیع دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے تحفظات کے پیش نظر اپنے مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، یہ اہم فیصلہ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات کے تناظر میں سامنے آیا تھا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایرانی حکام نے کم جونگ کو خبردار کیا تھا کہ امریکی حکام کے ماضی بالخصوص موجودہ صدر کی جارحانہ پالیسی کے پیش نظر واشنگٹن کی عہد شکنیوں پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا لہذا شمالی کوریا کو امریکہ کیساتھ تعلقات اور مذاکرات کے حوالے سے نہایت احتیاط سے کام لینا چاہئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری