ن لیگ کا پنجاب سے قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا اعلان


ن لیگ کا پنجاب سے قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف حلقہ این اے 132 لاہور سے انتخاب لڑیں گے، مریم نواز این اے 125 لاہور سے، احسن اقبال این اے 78 ناروال، خواجہ سعد رفیق این اے 131 لاہور اور خرم دستگیر این اے 81 گوجرانوالہ سے انتخاب لڑیں گے جبکہ حنیف عباسی کو این اے 60 راولپنڈی اور شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 راولپنڈی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

پارٹی نے سینیئر رہنما چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشستوں کے اُمیدواروں کا اعلان بعد میں کریگی۔

اُدھر مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اپنے اُمیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ حتمی، مکمل اور بقیہ حلقوں سے اُمیدواروں کی فہرست دو روز کے اندر جاری کر دی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری