حج پالیسی 2018: ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی عازمینِ حج کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حج پالیسی 2018 کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جو بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر سعودی عرب روانہ نہیں ہوسکیں گے۔

حج پالیسی 2018: ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی عازمینِ حج کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی حکومت نے عازمینِ حج کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمینِ حج بائیو میٹرک تصدیق کے بغیرسعودی عرب روانہ نہیں ہوسکیں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 6 سال سے کم عمر بچے اور 80 سال سے زائد بزرگ بائیو میٹرک سے مستثنیٰ ہیں، عازمینِ حج کی بائیو میٹرک تصدیق سعودی حکومت کی نامزد کمپنی "اعتماد" کرے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام عازمینِ حج کو فنگر پرنٹس، بائیو میٹرک سہولت مفت فراہم کی جائے گی اور وزارتِ مذہبی امورنے عازمینِ حج کی مرحلہ وار بائیو میٹرک تصدیق کا شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کو اپنے شیڈول کے مطابق فنگرپرنٹس، بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں، عازمین کو شیڈول کی معلومات موبائل میسیج، ویب سائٹ اور حج ہیلپ لائن کے ذریعے مل سکے گی۔

ترجمان کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی طرف سے عازمین حج کو موبائل میسیج بھیجے جا رہے ہیں،عازمینِ حج اپنے اصل شناختی کارڈ، بینک رسید اور پاسپورٹ فوٹو کاپی اپنے ہمراہ ضرور لائیں اور عازمینِ حج صرف اور صرف اپنے شیڈول کے مطابق ہی ’اعتماد‘ کے دفتر پہنچیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری