رپورٹ | راحیل شریف کی سعودی اتحاد کی سربراہی کیا نواز شریف سے وفاداری کا ثمر ہے؟


رپورٹ | راحیل شریف کی سعودی اتحاد کی سربراہی کیا نواز شریف سے وفاداری کا ثمر ہے؟

2016 میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے وزیر اعظم نوازشریف کی جیپ ڈرائیو کی تو اس پر کافی لے دے ہوئی تھی جسے بعض حلقوں کی جانب سے چاپلوسی بھی قرار دیا گیا تھا کہ جو بعد از ریٹائرمنٹ مفادات حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق 2016میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے وزیر اعظم نوازشریف کی جیپ ڈرائیو کی تو اس پر کافی لے دے ہوئی تھی اس کے کئی فسانے گھڑے گئے تھے۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق اس کو وزیر اعظم کی چاپلوسی بھی قرار دیا گیا کہ یوں راحیل شریف انہیں اپنی وفاداری کا یقین دلا کر بعد از ریٹائرمنٹ مفادات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس کو سیاست کی رنگ بازی بھی کہا گیا جس نے آخر اپنا اثر بھی دکھایا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف ریٹائرمنٹ کے بعد نام نہاد سعودی اتحاد کے سربراہ بن گئے ہیں کہ جن کے بارے میں تاحال معلوم نہ ہوسکا کہ وہ آکر کر کیا رہے ہیں البتہ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پاکستان کے سابق جرنیل مسلمانان عالم کی دادرسی کے نام پر تشکیل پانے والے جس اتحاد کے سربراہ ہیں، کی مسلمانوں کے حوالے سے کسی قسم کا اقدام تاحال نظر نہیں آیا ہے جبکہ یہ اتحاد برعکس یمن کے نہتے مسلمانوں پر گولیاں برسا رہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 35 ہزار سے زائد بچے، خواتین، جوان اور عمر رسیدہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔    

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری