اقوام متحدہ: جنوب مغربی شام میں عسکری کشیدگی کا فوری خاتمہ کیا جائے


اقوام متحدہ: جنوب مغربی شام میں عسکری کشیدگی کا فوری خاتمہ کیا جائے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے شام کے جنوب مغربی علاقے میں فوج کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے پر زور دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے ایک بیان میں تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ روس، امریکہ اور اردن کے ذریعے طے پانے والے جنگ بندی معاہدوں پر واپس آئیں اور اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔

انتونیو گوتریز نے کہا کہ لڑائی میں حالیہ تیزی کا رجحان انتہائی تشویش کی بات ہے جو علاقائی سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آج واشنگٹن میں امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کرینگے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بدھ کے روز شام کے مسئلے پر بحث ہو گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری