ترک صدر رجب طیب اردوان کی صدارتی انتخابات میں واضح اکثریت سے برتری


ترک صدر رجب طیب اردوان کی صدارتی انتخابات میں واضح اکثریت سے برتری

ترکی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر رجب طیب اردوان واضح اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترکی میں صدررجب طیب اردوان نے صدارتی انتخاب میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔

اس بات کااعلان ملک کی اعلیٰ انتخابی کونسل نے ستانوے اعشاریہ سات فیصدووٹوں کی گنتی کے بعد کیا۔

اعلیٰ انتخابی کونسل کے سربراہ Sadi Guven نے کہاکہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، ری پبلکن پیپلزپارٹی،نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی، پیپلزڈیموکریٹک پارٹی اورگڈپارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں دس فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ باقی ووٹوں کی گنتی سے انتخابی نتائج پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ادھر رجب طیب اردوان نے صدارتی اورپارلیمانی انتخابات میں اپنی کامیابی کااعلان کردیاہے۔

ان کی حکمران جماعت کو پارلیمانی انتخابات میں اب تک گنتی کئے گئے ووٹوں میں سے بیالیس اعشاریہ چارفیصدووٹ حاصل کرکے برتری حاصل ہے۔

اے کے پارٹی اورایم ایچ پی پرمبنی عوامی اتحاد نے اب تک ترپن اعشاریہ چھ فیصدووٹ حاصل کئے ہیں۔

طیب اردوان نے انتخابات میں کامیابی کے بعدانقرہ میں جسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی کے ہیڈکوارٹرسے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اُن کی حکومت عالمی سطح پرملکی وقار بلندکرے گی۔

انہوں نے کہاکہ نئی حکومت دہشت گردگروپوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری