امریکی صدر کا عالم بشریت کیخلاف ایک اور کارنامہ؛ تارکین وطن کیخلاف پابندیاں مزید سخت کردیں


امریکی صدر کا عالم بشریت کیخلاف ایک اور کارنامہ؛ تارکین وطن کیخلاف پابندیاں مزید سخت کردیں

ٹرمپ نے تارکین وطن کو حملہ آور قرار دیا جو ملک میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ نہیں کیا کہ یہ تارکین وطن کن کن مشکلات کی وجہ سے اپنا گھربار اور وطن چھوڑ کر امریکہ میں داخل ہوئے ہیں، وہ تارکین وطن جن میں سے اغلب ان ممالک سے ہیں جو امریکی بمباریوں کے سبب ویران ہوگئے ہیں۔  

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انتہا پسند اور جنگ طلب امریکی صدر جہاں ایک طرف پوری دنیا میں انسانی حقوق کے حوالے سے بلند و بالا دعوے کرتے ہیں وہیں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار مغربی ممالک بالخصوص جرمنی و دیگر تارکین وطن کیساتھ بدترین سلوک کرنے میں تنہا نہیں بلکہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی غیرقانونی تارکین وطن کے بارے میں اپنے سخت موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ "انہیں قانونی عمل سے محروم رکھناچاہیے"۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کے بارے میں اپنے سخت موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں قانونی عمل سے محروم رکھناچاہیے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ امریکہ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونیوالوں کو کسی عدالتی عمل کے بغیر فوری طور پر ان کے وطن واپس بھیج دیاجائے۔

ٹرمپ نے تارکین وطن کو حملہ آور قرار دیا جو ملک میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ نہیں کیا کہ یہ تارکین وطن کن کن مشکلات کی وجہ سے اپنا گھربار اور وطن چھوڑ کر امریکہ جیسی سنگ دل اور بے رحم حکومت کا سامنا کرنے اس ملک میں داخل ہوئے ہیں۔ 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری