تبدیلی لانی ہے تو ملک میں اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا، فضل الرحمان


تبدیلی لانی ہے تو ملک میں اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا، فضل الرحمان

متحدہ مجلس عمل نے انتخابی مہم کے سلسلے میں پشاور کے رنگ روڈ میں پنڈال سجایا جس سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ  اگر تبدیلی لانی ہے تو ملک میں اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا، ہم اپنی شناخت کو پوری دنیا کےسامنے لانا چاہتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی ہم سےچھینی جارہی ہے، اگر عالمی قوتیں ہمیں پھر سے اندھیرے میں دھکیلنا چاہتی ہیں تو آپ یہ چیلنج قبول کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو لوگ ہمارے مقابلے میں ہیں وہ مغربی نظریہ رکھتے ہیں، ہم اپنی حیا اور روایات کا دفاع کرنا جانتے ہیں، مغرب پھر سے ہمیں غلام بنانا چاہتا ہے، ہمیں اپنی صفوں کو منظم کرنا ہے۔

جلسے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ایم ایم اے کو ایک دن کی حکومت بھی ملی تو وہ شریعت کی حکومت ہوگی۔

سراج الحق نے کہا کہ ’ہم کامیاب ہو کر پاکستان کو کلین پاکستان بنائیں گے، حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے لوٹا کریسی کی نہیں۔

 ایم ایم اے کے سینئر نائب صدر سراج الحق نے کہا کہ  آنے والا کل روشن ہے، اندھیر نگری کا نہیں ہے، اس ملک کو آئین کی روشنی میں خوشحال بنانا چاہتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ایم ایم اے پاکستان میں جیتے گی، یہاں ڈرگ اور کرپٹ مافیا کو شکست ہوگی، میرے قافلے میں جو جماعتیں شامل ہیں ان کا نام پاناما میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لوٹا کریسی کی نہیں ڈیموکریسی کی ضرورت ہے، نیب کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں کرسکا، عوام کریں گے، دفاع کے بعد تعلیم پر خرچ کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ ’ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے دور ہیں، موقع ملا تو پاکستان کے ہر بچے کے ہاتھ میں کتاب اور کاپیاں دیں گے، تمام بے روزگار نوجوانوں کو روزگار الاؤنس دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں وہ نظام آئے گا جس کیلئے پاکستان بنا تھا، مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ایم ایم اے پاکستان میں کامیاب ہوگی، پرویز مشرف نے طاقت، بدمعاشی کے ذریعے ایم ایم اے کے قانون کو بلڈوز کیا تھا۔

سراج الحق نے کہا کہ ’نگران حکومت نے ایک ہفتے میں 12کھرب کا قرضہ لیا ہے، قوم کے کندھوں پر بوجھ ڈال دیا، جن کو جیل میں ہونا چاہیے تھا ان کو عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 25جولائی کو ہم جیتیں گے، پھر مل کر فلسطین، کشمیر کی آزادی کیلئے کام کریں گے،

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری