کلثوم کی بیماری کےباعث الیکشن مہم نہیں چلاسکتا، نواز شریف


کلثوم کی بیماری کےباعث الیکشن مہم نہیں چلاسکتا، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری کی وجہ سے فی الحال الیکشن مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں برطانوی خبر سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو پروپیگنڈہ کررہے ہیں، وہ جانیں ان کا کام جانے، وہ پروپیگنڈہ کرتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کو انفیکشن ہو گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں بخار ہے، وہ میری اہلیہ ہیں، کچھ میرے بھی فرائض ہیں، جنہیں ادا کرررہا ہوں۔

واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔

رواں ماہ 15 جون کو کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اس سے قبل نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب ہم ڈاکٹروں سے والدہ کلثوم نواز کی طبیعت کا پوچھتے ہیں تو وہ واضح جواب نہیں دیتے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ابھی والدہ ہوش میں نہیں ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نے امی کو آواز دی تو انہوں نے کچھ ردعمل کا اظہار کیا، مجھے لگتا ہے والدہ ہماری باتیں سن رہی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ وینٹی لیشن کم کرنے پر والدہ ردعمل ظاہر کرتی ہیں اور پھر کچھ نہ کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ وینٹی لیشن کا لیول بڑھانا پڑتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری