صدر کی رجب طیب اردغان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد


صدر کی رجب طیب اردغان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد

صدرممنون حسین نے ترکی کے صدررجب طیب اردغان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے دلی مبارکباددی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان پاکستان کا کہنا ہے کہ صدرممنون حسین نے کہاکہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی بڑی شرح اور انتخابات کا پرامن انعقاد ترکی کی جمہوری اقدار اور اداروں کے مستحکم اور فعال ہونے کامظہر ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی صدر اردغان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کاسفر جاری رکھے گا۔

صدرنے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی اور مثالی دوطرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے رہیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری