کراچی میں زبان کی بنیاد پرحلقہ بندی نہ کی جائے، مصطفیٰ کمال


کراچی میں زبان کی بنیاد پرحلقہ بندی نہ کی جائے، مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں زبان کی بنیاد پرحلقہ بندی نہ کی جائے، شہر قائد کے لوگ خلائی مخلوق نہیں جیتے جاگتے انسان ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی والوں سے برابری کا رویہ رکھو، شہر کی گنتی پوری کرو، سترلاکھ افراد کم نہ کرو۔

زبان کی بنیاد پرحلقہ بندی نہ کی جائے اور نہ ہی دلوں کو نہ کاٹا جائے، شہر قائد کے لوگ خلائی مخلوق نہیں جیتے جاگتے انسان ہیں، آج کے حکمران کل کے دہشت گرد بنارہے ہیں۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نوجوانوں سے اینٹی ایئرکرافٹ گن لے کر انہیں گلدستے دیئے جارہے ہیں، تھوڑی توجہ کراچی کے نوجوانوں کو بھی دے دو۔

انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ کس کے نام پر مرتے تھے کوئی نہیں جانتا تھا، مارنے والے کو پتہ تھا نہ مرنے والے کو کچھ معلوم تھا، جس راستے کو کامیابی سمجھتا تھا میں بھی اسی راستے پر چل رہا تھا۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ3مارچ2016کو پہلی بار قوم سے بات کر رہا تھا، نہیں سوچا تھا کہ دو سال کے اندر ہم الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں ہوں گے یا نہیں۔

اللہ نے دو سال کے عرصے میں فرعونی قوتوں کو برباد کردیا ہے، ہم واپس جانے کیلئے نہیں بلکہ اپنی نسلوں کیلئے واپس آئے ہیں، پی ایس پی کا وجود میں آنا نئی جہد کا آغاز ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری