دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیل کا میزائلوں سے حملہ

دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیل کا میزائلوں سے حملہ

اسرائیل کی فضائیہ نے دمشق کے ہوائی اڈے پر موجود ایرانی مال بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کیلئے دو میزائل داغے تاہم شامی اینٹی میزائل سسٹم نے دونوں میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنیک نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے دمشق کے ہوائی اڈے پر داغنے والے دو میزائلوں کو شامی اینٹی میزائل سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔ کوئی میزائل اپنے ہدف سے نہیں ٹکرایا۔

روسی خبر رساں ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فضائیہ دمشق ایئرپورٹ پر موجود دو ایرانی مال بردار جہازوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شامی اینٹی میزائل سسٹم نے صہیونی میزائلوں کو احسن طریقے سے فضا میں تباہ کردیا۔

اسپوٹنیک سے بات کرتے ہوئے دمشق کے میدان جنگ سے ذرائع نے کہا کہ شامی میزائلوں نے مقبوضہ فلسطین سے داغے گئے اسرائیلی میزائلوں کا مقابلہ کیا اور ایک میزائل کو "مزارع الامل" اور دوسرے کو "البعث" علاقے میں تباہ کردیا۔

اس ذرائع کے مطابق صہیونی میزائل حملے میں کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں جبکہ جزوی طور پر مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری