ایران کی گزشتہ ایک سال کے دوران 50 ارب ڈالر سے زائد خام تیل کی برآمدات


ایران کی گزشتہ ایک سال کے دوران 50 ارب ڈالر سے زائد خام تیل کی برآمدات

اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 90 سے 95 ارب ڈالر کا تیل برآمد کیا جس میں 50 ارب ڈالر خام تیل جبکہ 20 ارب ڈالر پیٹروکیمیل مصنوعات شامل تھیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ ایک سال کے دوران 90 سے 95 ارب ڈالر تیل کی برآمدات رہیں جس میں 50 ارب ڈالر خام تیل جبکہ 20 ارب ڈالر پیٹروکیمیل مصنوعات شامل تھیں۔

یہ بات نائب ایرانی وزیر تیل 'حبیب اللہ بی طرف' نے تہران میں ایرانی گیس اور تیل صنعت سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنی تیل اور تیل کی مصنوعات کا 70 فیصد حصہ بیرون ملک برآمد کیا ہے۔

بی طرف نے مزید بتایا کہ ملک میں تیل اور گیس کے بے پناہ ذخائر موجود ہیں جس کی وجہ سے ایران تیل کی دنیا میں عالمی سطح پر نمایاں اور تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک میں ایک اعلیٰ پوزیشن کا حامل ملک ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری