سعودی جیلوں میں قیدیوں پرشدید تشدد کا سلسلہ جاری


سعودی جیلوں میں قیدیوں پرشدید تشدد کا سلسلہ جاری

تسنیم نیوز نے یورپی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی جیلوں میں حکومت مخالف قیدیوں پر شدید تشدد کیا جارہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب میں انسانی حقوق کے ادارے نے اس ملک کی جیلوں میں حکومت مخالف قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر ایک رپورٹ پیش کی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ ریاض 1997 کے دستخط شدہ معاہدے کی پابندی نہیں کررہا ہے۔

جیلوں میں سیاسی مخالفین کو جسمانی اور روحی طور پر ٹارچر کرنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیل میں ٹارچر کے علاوہ قیدیوں کی اہانت و تذلیل بھی کی جاتی ہے۔

یورپی ادارے و انسانی حقوق کے سعودی ادارے نے قیدیوں پر تشدد کے مختلف واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے جھٹکوں اور سیگریٹ سے جسمانی اعضاء کے جلانے، مختلف آلات سے شدید ضرب و شتم اور ہاتھ پاؤں باندھ کر مختلف قسم کی اذیتیں دی جارہی ہیں جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری