صوبوں کے تحفظات دور کئے بغیر کوئی متنازعہ ڈیم تعمیر نہیں کیاجائے گا، چیف جسٹس


صوبوں کے تحفظات دور کئے بغیر کوئی متنازعہ ڈیم تعمیر نہیں کیاجائے گا، چیف جسٹس

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ چاروں صوبوں کے تحفظات دورکئے بغیر کوئی متنازعہ ڈیم تعمیر نہیں کیاجائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد میں پانی کی قلت کے جائزے اور عملی اقدامات تجویز کرنے کے بارے میں ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ اس سلسلے میں ادارہ جاتی معاونت فراہم کرے گی۔

چیف جسٹس نے ماہرین پر زور دیا کہ وہ ڈیموں اور آبی ذخائر کی تعمیر شروع کرنے کیلئے تجاویز دیں تاکہ ملک میں آبی بحران کامسئلہ حل کیاجاسکے۔

ماہرین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھاشاڈیم کی فوری تعمیرپرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم تمام صوبوں میں اتفاق رائے کے بعدتعمیرکیاجاناچاہیے۔ماہرین نے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے ڈیزائن کی توثیق کیلئے کنسلٹنٹ مقرر کرنے کیلئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دینے کابھی مطالبہ کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری