عالم اسلام کی بزدلانہ خاموشی اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کا میانماری آرمی چیف کیخلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ

عالم اسلام کی بزدلانہ خاموشی اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کا میانماری آرمی چیف کیخلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ

اگرچہ عالم اسلام کی بڑی بڑی طاقتوں کی بزدلانہ خاموشی ہوری دنیا میں مسلمانوں کے قتل عام کا سبب بنی ہے تاہم بین الاقوامی انسانی حقوق کی واحد تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف منظم حملے پر میانمار کی فوج کے سربراہ کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیاہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے انسانیت کے خلاف جرائم اور روہنگیا مسلمانوں کے خلاف منظم حملے پر میانمار کی فوج کے سربراہ اور دوسرےاعلیٰ عہدیداروں کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 فوجی کارروائی کے نتیجے میں 7 لاکھ سے زائد روہنگیامسلمان رخائن ریاست سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے، اقوام متحدہ نے اس کارروائی کو نسل کشی کے مترادف قراردیا۔

 ایمنسٹی کی 186 صفحات پر مشتمل نئی رپورٹ میں کہاگیا کہ فوج کے کمانڈر ان چیف Min Aung Hlaing بارہ دوسرے اعلیٰ فوجی اور سکیورٹی حکام نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کی اس مہم کی نگرانی کی۔

 پہلی مرتبہ اعلیٰ فوجی حکام کو تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری