ہیلی کا مودی کو مشورہ؛ چابہار کو استعمال کریں لیکن ایرانی تیل پر انحصار ختم کردیں


ہیلی کا مودی کو مشورہ؛ چابہار کو استعمال کریں لیکن ایرانی تیل پر انحصار ختم کردیں

اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے نے بھارتی وزیراعظم کو چابہار بندرگاہ کے استعمال کی چھوٹ دیتے ہوئے ایرانی تیل پر انحصار ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نیکی ہیلی نے بھارتی وزیراعظم ندریندر مودی سے ملاقات میں کہا ہے کہ بھارت کو ایرانی تیل پر انحصار ختم کرنا چاہئے تاہم بھارت ایرانی بندرگاہ چابہار کو استعمال کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام نے دنیا کے تمام ممالک سے کہا ہے کہ 4 نومبرتک ایرانی تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

ہندوستان ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے تاہم اس نے مغرب کے دباؤ میں آکر ایران سے تیل کی درآمد کم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

ہندوستانی ناظم الامور کے مطابق اس وقت ہندوستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم بارہ ارب آٹھ سو ملین ڈالر ہے جو زیادہ تر حصہ تیل کا ہے، جبکہ بھارت 2.4 ارب ڈالر ایران کو مختلف خوردو نوش کی اشیا برآمد کرتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت ایرانی تیل کے علاوہ چابہار بندرگاہ پر بھی دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ یہ بندرگاہ بھارت کو پاکستان کے بغیر افغانستان سمیت دیگر ممالک تک ہندوستانی اشیاء برآمد کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق چابہار بندرگاہ میں انڈیا کی خاص دلچسپی ہے کیونکہ اس راستے سے وہ پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے براہ راست افغانستان پہنچ سکتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری