ایران رواں سال 85 ہزار عازمین سرزمین مقدس بھیجے گا، حمید محمدی


ایران رواں سال 85 ہزار عازمین سرزمین مقدس بھیجے گا، حمید محمدی

ایرانی ادارہ حج و زیارت کے سربراہ حمید محمدی نے اعلان کیا ہے کہ امسال ایران سے 85 ہزار عازمین ارض مقدس بھیجے جائیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران آن لائن ویب سائٹ پر جاری کردہ رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ آئندہ ماہ سے ایرانی عازمین کے حج ویزے جاری ہونگے۔ 50فیصد ایرانی عازمین خواتین پر مشتمل ہونگی۔

85200عازمین کو 583قافلوں کی صورت میں بھیجا جائیگا۔ ایرانی عازمین کے آرام و راحت کیلئے ضروری تدابیر پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ بیشتر ایرانی عازمین کی عمریں 50برس سے زیادہ ہیں اسی لئے ماہر طبی عملہ بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری