ایران دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گا،ولایتی


ایران دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گا،ولایتی

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم امریکا سمیت ایران دشمن ملکوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ نے ممکنہ طور پر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم امریکی سازشوں میں نہیں آئے گی۔

رہبر انقلاب اسلامی کے عالمی امور میں مشیر اور سابق وزیر خارجہ  ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کل رات مشہد مقدس میں کہا کہ امریکی حکام یہ سوچ رہے ہیں کہ شاید ایرانی قوم امریکی سازش کا شکار ہو جائے جو ان کی خام خیالی ہے اس لئے کہ ایرانی قوم ماضی کی طرح امریکہ کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔

سابق وزیرخارجہ علی اکبر ولایتی نےعلاقے میں ایران کےایک طاقتور ملک ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور مزاحمتی بلاک نے خطے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری