غاصب اسرائیلی فوج نے مزید 2 فلسطینیوں کی جان لے لی

غاصب اسرائیلی فوج نے مزید 2 فلسطینیوں کی جان لے لی

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی جنوبی پٹی پر مزید دو فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں غاصب اسرائیلی فوج نے مزید دو فلسطینی مسلمانوں کی جان لے لی۔

شہادت کاواقعہ غزہ کی پٹی کے ساتھ متعدد مقامات پر اسرائیل کیخلاف ہزاروں فلسطینیوں کے مظاہروں کے دوران پیش آیا۔

یاد ہرے کہ اسرائیلی فورسز نے تیس مارچ کو غزہ کی سرحد کے ساتھ مظاہروں میں کم سے کم ایک سوسینتیس فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری