اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین پر دہرا معیار نہ اپنائے، ملیحہ لودھی


اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین پر دہرا معیار نہ اپنائے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے مقبوضہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر سلامتی کونسل خاموش تماشائی ہے، قانون شکنی پر کسی کو سزا جبکہ دوسرے سے صرف نظر ہو تو ایسی اقدار دکھاوا بن جاتی ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور انسانیت سوز جرائم سے بچانے میں دہرا معیار نہ اپنایا جائے۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو بھارتی فوج کی تشدد اور غیر قانونی قبضے جیسی توہین کا بھی سامنا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی طاقتوں کے نرغے میں دنیا کے تمام ممالک کی نمائندہ تنظیم اقوام متحدہ دہائیوں سے پڑے مسلمانوں کے اہم ترین مسائل کشمیر اور فلسطین کو حل کرنے میں ناکام ہے جبکہ دیگر معاملات میں بھی یہ تنظیم سامراج کے اشاروں پر ہی ناچتی رہی ہے۔ 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری