تصاویر | لگاتار بارشوں کے بعد کشمیر میں سیلاب جیسی صورتحال؛ دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں قدرے اضافہ

تصاویر | لگاتار بارشوں کے بعد کشمیر میں سیلاب جیسی صورتحال؛ دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں قدرے اضافہ

مقبوضہ کشمیر میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ دریائے جہلم کے پانی کی سطح میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے مجتبی علی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہوا، اس دوران کہیں موسلادھار تو کہی ہلکی بارشیں ہوئیں۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے جبکہ دریائے جہلم کے پانی کی سطح میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

بھارتی انتظامیہ نے جنوبی کشمیر میں سیلاب الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ سرینگر سمیت دیگر اضلاع میں بھی لوگوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بھارت کی ریاستی انتظامیہ نے ہر اضلاع میں ہیلپ لائنیں بھی قائم کردی ہیں۔ 

موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔ 

سرینگر جموں شاہراہ پر پسیاں گرنے کی وجہ سے انتظامیہ نے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی ہے جبکہ سرینگر لداخ شاہراہ بھی آمد و رفت کیلئے بند کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح میں خاطر خواہ اضافہ ہونے سے 2104 کے تباہ کن سیلاب کی یادیں تازہ ہوگئی ہیں اور عوام میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری