الیکشن کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں کریں گے، نواز شریف


الیکشن کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں کریں گے، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ‏ وہ پیچھے دیکھ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ سی ٹی اسکین کی رپورٹس کا موازنہ کرکے وطن واپسی کافیصلہ کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لندن میں ہارلے کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان تاریخی لمحات سے گزر رہا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی 70 سالہ تاریخ بدلنا اور ملک کا مستقبل بنانا مشن ہے، میں اپنی قومی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے پاکستان جانا چاہتا ہوں۔ اہلیہ کی صحتیابی کے بعد پاکستان جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پری پول دھاندلی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ جو بھی اس خطرناک کھیل میں ملوث ہے وہ پاکستان سے زیادتی کر رہے ہیں۔

نواز شریف نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، دھاندلی کی منصوبہ بندی کرنے والے خام خیالی میں ہیں، ہم ہر بات کو نوٹ کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 1985ء سے ڈیرہ غازی خان سے ہمارے امیدوار امجد کھوسہ کو پارٹی ٹکٹ واپس کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں ہیں بلکہ میدان میں کھڑے ہو کر مقابلہ کرنے والے لوگ ہیں۔ نواز شریف کوئی روایتی سیاستدان نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ملک کی تقدیر اس بات سے منسلک ہے کہ ہم اپنی سمت درست کریں تاکہ ہماری آئندہ نسلیں باعزت پاکستانی بن سکیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری