پاکستان کی جانب سے کشمیر سے متعلق اٹوٹ انگ کا بھارتی دعویٰ مسترد


پاکستان کی جانب سے کشمیر سے متعلق اٹوٹ انگ کا بھارتی دعویٰ مسترد

پاکستان نے بھارت کے اس دعوے کہ "جموں وکشمیر اس کااٹوٹ انگ ہے"، کو مسترد کردیا ہے ۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب سعدوڑائچ نے کہاکہ کشمیر نہ تو بھارت کاحصہ رہا ہے اورنہ کبھی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اس کے مستقبل کافیصلہ ہوناباقی ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہاکہ بھارت نہتے کشمیریوں کیخلاف غیرانسانی مظالم کا ارتکاب کررہاہے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ایک رپورٹ بھی جاری کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری