یمنی فوج کا مغربی ساحل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ


یمنی فوج کا مغربی ساحل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

یمنی فوج نے مغربی ساحل پر موجود متجاوز سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے جارح اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر کم فاصلہ تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے جارح اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر کم فاصلہ تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کی طرف سے سعودی عرب کی حملہ آور فوج کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر دشمن کے فوجی ٹھکانوں کو کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب اتحاد کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری