تصاویر | جارح سعودی اتحاد کے حملوں سے کوئی بھی محفوظ نہیں؛ یمنیوں کی شادی ماتم میں تبدیل ہوگئی


تصاویر | جارح سعودی اتحاد کے حملوں سے کوئی بھی محفوظ نہیں؛ یمنیوں کی شادی ماتم میں تبدیل ہوگئی

جارح سعودی اتحاد نے شہر سادا میں رات گئے شادی کی تقریب پر بمباری کی، شہید ہونے والے 11 یمنیوں میں اکثریت چھوٹے چھوٹے بچوں کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن میں شادی کی تقریب پر جارح سعودی اتحاد کی بمباری کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ ذرائع نے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ طاہر کیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی افواج نے شمالی یمن کے شہر ’سادا‘ میں رات گئے فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

جارح افواج کی فضائی بمباری میں 11 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بمباری شادی کی تقریب میں کی گئی جب کہ بمباری کے بعد لڑاکا طیارے بہت دیر تک علاقے میں پرواز کرتے رہے۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری