بیلجئم میں ایرانی سفارتکاروں گرفتاری کی خبروں پر محمد جواد ظریف کا شدید رد عمل


بیلجئم میں ایرانی سفارتکاروں گرفتاری کی خبروں پر محمد جواد ظریف کا شدید رد عمل

بعض یورپی خبر رساں اداروں کی جانب سے بیلجئم میں 2 ایرانی سفارتکاروں کی گرفتاری کی خبروں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے محمد جواد ظریف نے کہا کہ اس قسم کی تمام ترخبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ 

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بعض یورپی ذرائع ابلاغ نے فرانس میں دہشت گردی کی پلاننگ کرنے کے جرم میں 2ایرانی سفارتکاروں کو بیلجئم میں گرفتار کرنے کی خبر دی تھی جس پر ایرانی وزیرخارجہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تمام تر خبریں بد نیتی پر مبنی ہیں۔

واضح رہے کہ بعض مغربی خبر رساں اداروں نے دو ایرانی سفارتکاروں پر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ دونوں سفارتکار فرانس میں ایرانی مجادہدین خلق نامی تنظیم کے اجلاس میں بم دھماکہ کرنے کی پلاننگ تیار کرچکے تھے تاہم بیلجئم کی پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دونوں سفارتکاروں کو گرفتار کرلیا۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ جیسے ہی صدر حسن روحانی یورپ کے دورے پر روانہ ہوگئے، ایران دشمن قوتوں نے سازشیں کرنا شروع کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران دنیا بھر میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کے لئے بھی تیار ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری