ایران سے تیل درآمد نہ کرنے کا امریکا سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، بھارت


ایران سے تیل درآمد نہ کرنے کا امریکا سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، بھارت

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے تیل کی درآمد جاری رہے گی امریکا سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ذرائع نے امریکا کے ساتھ ایرانی تیل برآمد نہ کرنے کے معاہدے کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے ایران سے تیل کی درآمد جاری رہے گی۔

کچھ عرصہ قبل اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نیکی ہیلی نے بھارتی وزیراعظم ندریندر مودی سے ملاقات میں کہا تھا کہ بھارت کو ایرانی تیل پر انحصار ختم کرنا چاہئے تاہم بھارت ایرانی بندرگاہ چابہار کو استعمال کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام نے دنیا کے تمام ممالک سے کہا ہے کہ 4 نومبرتک ایرانی تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ہندوستان ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

بھارت سمیت بعض عالمی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت ایرانی تیل پر انحصار ختم کرنے جارہا ہے۔

ہندوستانی ناظم الامور کے مطابق اس وقت ہندوستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم بارہ ارب آٹھ سو ملین ڈالر ہے جو زیادہ تر حصہ تیل کا ہے، جبکہ بھارت 2.4 ارب ڈالر ایران کو مختلف خوردو نوش کی اشیا برآمد کرتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت ایرانی تیل کے علاوہ چابہار بندرگاہ پر بھی دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ یہ بندرگاہ بھارت کو پاکستان کے بغیر افغانستان سمیت دیگر ممالک تک ہندوستانی اشیاء برآمد کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق چابہار بندرگاہ میں انڈیا کی خاص دلچسپی ہے کیونکہ اس راستے سے وہ پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے براہ راست افغانستان پہنچ سکتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری