ایرانی سفارتکار کی گرفتاری پر سخت احتجاج؛ فرانس، جرمنی اور بیلجئم کے سفارتکاروں کی دفترخارجہ طلبی


ایرانی سفارتکار کی گرفتاری پر سخت احتجاج؛ فرانس، جرمنی اور بیلجئم کے سفارتکاروں کی دفترخارجہ طلبی

اسلامی جمہوریہ ایران نے بیلجئم میں ایرانی سفارتکار کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فرانس، جرمنی اور بیلجئم کے سفارتکاروں کو دفترخارجہ طلب کرلیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ بیلجئم میں ایرانی سفارتکار کو فرانس کی درخواست پر گرفتار کیا گیا جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے فرانس، جرمنی اور بیلجئم کے سفارتکاروں سے ملاقات میں ایرانی سفارتکار کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کے سفارتکار کو عالمی قوانین کے تحت گرفتار نہیں کیا جاسکتا لہذا ایرانی سفارتکار کو بغیر کسی شرط و شروط کے رہا کیا جائے۔

عراقچی نے فرانس، جرمنی اور بیلجئم کے سفارتکاروں سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے حربے مکمل بدنیتی پر مبنی ہیں کیونکہ بعض عناصر کو ایران اور 4+1 کے درمیان تعاون اور جوہری معاہدہ راس نہیں آتا جس کی وجہ سے تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔

عراقچی نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین خلق کی منافقت اظہرمن الشمس ہے اور اس گروہ کے ناپاک عزائم سب پر واضح ہیں۔

فرانس، جرمنی اور بیلجئم کے سفارتکاروں نے ایرانی حکام کو یقین دلایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا احتجاج اپنے اپنے ممالک کے حکام بالا تک پہنچایا جائے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری