سکے اور کرنسی مارکیٹ کے حوالے سے امام خامنہ ای کا صدر روحانی کیلئے اہم فرمان


سکے اور کرنسی مارکیٹ کے حوالے سے امام خامنہ ای کا صدر روحانی کیلئے اہم فرمان

آگاہ ذرائع نے امام خامنہ ای کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی سونے کے سکوں اور زرمبادلہ مارکیٹ میں پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال کے حوالے سے اہم فرمان جاری کرنے کی اطلاع دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے صدر حسن روحانی کے نام خط میں ملک بھر میں سکے اور کرنسی مارکیٹ میں حالیہ بحران اور عوام کے اذہان میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات پر خدشات کے پیش نظر حکم جاری کیا گیا ہے کہ "اس حوالے سے تحقیقات کرکے درست اور تفصیلی رپورٹ امام خامنہ ای کی خدمت پیش کی جائے۔"

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری