اقوام متحدہ کی عالمی مسائل میں ناکامی سے لیکر یمن بحران کے حل کیلئے نمائندے کی تقرری تک


اقوام متحدہ کی عالمی مسائل میں ناکامی سے لیکر یمن بحران کے حل کیلئے نمائندے کی تقرری تک

اگرچہ عالمی مسائل بالخصوص کشمیر، فلسطین، افغانستان اور شام بحرانوں میں بدترین ناکامی کے بعد اب اقوام متحدہ یمن بحران کے سیاسی حل کیلئے نام نہاد اور ظاہری کوششیں شروع کرے گا تاہم دنیا یہ جان گئی ہے کہ طاغوتی طاقتوں کے زیر اثر یہ عالمی تنظیم اپنی مرضی سے کسی بھی خاص اقدام اٹھانے سے قاصر ہی رہے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ نے یمن کے بحران کے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل میں معاونت کیلئے متحارب جماعتوں کے ساتھ ملاقاتوں کے لئے ایک نمائندہ مقرر کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرمان حق نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے زور دیا ہے کہ یمن کے تمام فریقوں کی شمولیت کے ساتھ مذاکرات انسانی بحران سے نمٹنے اور تنازعات کے خاتمہ کا واحد حل ہیں۔یمن میں خانہ جنگی سے تقریباً دو کروڑ بائیس لاکھ افراد کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے ایسی حالت میں یمن بحران کے سیاسی حل کیلئے نمائندہ مقرر کردیا ہے کہ دنیا کے دیگر اہم مسائل دہائیوں سے اس تنظیم کے رحم و کرم پر ہوا میں آویزاں ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری