امریکہ نے بالآخر افغانستان میں عام شہریوں کے قتل عام کا اعتراف کر ہی لیا


امریکہ نے بالآخر افغانستان میں عام شہریوں کے قتل عام کا اعتراف کر ہی لیا

پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں رواں سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں میں 73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے افغانستان کے بارے میں کانگریس میں پیش کردہ اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ دسمبر دو ہزار سترہ کے آغاز سے مئی دو ہزار اٹھارہ کے اختتام تک افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں تہتر فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مدت میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں میں بھی چودہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اپنی اس رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ روس بقول اس کے طالبان کی حمایت کر کے ، علاقے میں واشنگٹن کے اثرورسوخ کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے سن دو ہزار ایک میں دہشت گردی اور منشیات کے خلاف مہم کے بہانے افغانستان پر چڑھائی کی لیکن دو عشرے گزر جانے کے بعد بھی نہ صرف یہ کہ منشیات کی پیداوار کم نہیں ہوئی اور دہشت گردی ختم نہیں ہوئی بلکہ دہشت گرد گروہوں کی کارروائیوں اور منشیات کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ بھی ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں بدامنی کو ہوا دے کر داعش کے قدم بھی اس ملک میں جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری