سعودی عرب کی جانب سے یمن میں اسرائیلی ہتھیاروں کے تجربات کا انکشاف


سعودی عرب کی جانب سے یمن میں اسرائیلی ہتھیاروں کے تجربات کا انکشاف

ٹوئیٹر پر فعال ایک سعودی شہری نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب یمن کے نہتے عوام پر اسرائیلی ہتھیاروں کے تجربات کررہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن کے نہتے عوام پر اسرائیلی ہتھیاروں کے تجربات کررہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے خلاف ٹوئیٹر پر فعال مجتہد نامی شخص کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن کے نہتے عربوں کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں سے استفادہ کررہا ہے اور وہ اسرائیلی ہتھیاروں کو یمنی عوام کے قتل عام میں تجربہ کررہا ہے۔

مجتہد نے اپنے مقالے میں سعودی رعب کے ہولناک جرائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اطلاعات امریکی کانگریس کی اطلاعاتی کمیٹی کے قریبی ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری