پاکستان؛ آپریشن ردالفساد بدستور جاری، بڑی مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد


پاکستان؛ آپریشن ردالفساد بدستور جاری، بڑی مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد

پاکستان بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے جس دوران سیکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ،سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بڑی تعدادمیں اسلحہ اوربارود برآمدکر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وجنوبی وزیرستان میں آپریشن کر تے ہو ئے بڑی تعدادمیں اسلحہ اور بارود برآمدکر لیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کے دوران اسلحہ، بارود، بارودی سرنگیں، مشین گنز، راکٹ، دستی بم اور مواصلاتی آلات برآمد کیے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری