صہیونیوں کی جانب سے القدس ٹی وی چینل کی نشریات پر پابندی عائد


صہیونیوں کی جانب سے القدس ٹی وی چینل کی نشریات پر پابندی عائد

صہیونی ریاست نے القدس سیٹلائٹ چینل کی نشریات پر پابندی عائد کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں موجود اس کے تمام دفاتر کو سیل کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق القدس چینل کے سربراہ عماد الافرنجی نے صہیونی ریاست کے اس اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدس چینل پر اس لئے پابندی لگائی گئی ہے کیونکہ یہ چینل صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض ریاست نے متعدد بار کوشش کی کہ ہمارے نامہ نگاروں کی سرگرمیوں کو محدود کرے اور اسی وجہ سے کئی نامہ نگاروں کو اس نے گرفتار بھی کیا اور بعض کو دھمکیاں بھی دیں، ان کی طرف گولیاں فائر کیں تاکہ صہیونی مظالم کو بے نقاب کرنے والے اس ٹی وی چینل کی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، الافرنجی نے زور دے کر کہا کہ صہیونی ریاست کا یہ اقدام دھشتگردانہ اور ظالمانہ اقدام ہے لیکن اس اقدام سے القدس چینل کبھی بھی قدس کی علمبرداری سے دستبردار نہیں ہو گا اور پہلے سے زیادہ قوت و شجاعت کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ صہیونی ریاست کے وزیر جنگ لیبرمین نے اس چینل کی نشریات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل کی اندرونی سلامتی کے ادارے اور انٹیلی جینس تنظیم کے انتباہ پر عمل میں لایا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری