مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج پوری وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کشمیر میڈیا سیل نے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ روز ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فورسز کے ہاتھوں 3  کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور 20 سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے پر حریت رہنماؤں یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی کی اپیل پر پورے کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

ہڑتال کے باعث مقبوضہ کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے بند، کاروباری سرگرمیاں معطل اور ذرائع آمدورفت نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر مکمل سناٹا ہے جب کہ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے فورسز کی بھاری نفری عائد کر کے ٹرین کے شیڈول منسوخ کردیئے اور انٹر نیٹ سروس بھی بند کر دی ہے۔ شہریوں کو شہداء کی تجہیز و تدفن میں شرکت سے روکا جا رہا ہے۔

دریں اثناء گزشتہ روز بھارتی فورسز کی گولی کا نشانہ بننے والے تینوں کو شہداء کو آج سپرد خاک کر دیا گیا۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود ہزاروں سوگواروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ بھارتی بربریت کا نشانہ بننے والے تینوں نوجوان ضلع شوپیاں کے علاقے کنڈالاں میں بھارتی فورسز کے مسلسل محاصرے اور سرچ آپریشن کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے کہ گولی کا نشانہ بن گئے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری