نیٹو کا افغانستان میں 17 سالہ طویل جنگ میں شکست کے بعد امن قائم کرنے پر غور


نیٹو کا افغانستان میں 17 سالہ طویل جنگ میں شکست کے بعد امن قائم کرنے پر غور

امریکی صدر کی دھمکیوں کے فورا بعد نیٹو نے ان کے دفاعی اخراجات میں اضافے کے مطالبے پر پورا اترنے اور افغانستان میں 17 سالہ طویل جنگ میں شکست کے بعد اس کے خاتمے پر توجہ دینے کا عندیہ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نیٹو نے کہاہے کہ وہ صدرٹرمپ کے دفاعی اخراجات میں اضافے کے مطالبے پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور افغانستان میں طویل جنگ کے خاتمے پرتوجہ دیں گے۔

نیٹو رہنمائوں کی طرف سے یہ بیان برسلز میں سربراہ اجلاس کے دوسرے روز دیا گیا۔

یہ رہنما نیٹو ہیڈکوارٹر میں افغان صدر اشرف غنی اور یوکرین کے صدر پیٹروپوروشینکو سمیت غیر نیٹو شراکت داروں کااستقبال کریں گے کیونکہ وہ سیاست کی بجائے پالیسی سازی پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

ادھر اس موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے اعلان کیاکہ ان کاملک نیٹو کے افغان تربیتی مشن کیلئے مزید فوج بھیجے گا۔

واضح رہے کہ مغربی افواج کو افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری