گولان کی پہاڑیوں پر روسی ڈرون کی پروازیں اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی


گولان کی پہاڑیوں پر روسی ڈرون کی پروازیں اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی

شامی سرحد کے قریب گولان کی پہاڑیوں پر روس کی جانب سے عسکری سرگرمیوں کے بعد اب اسرائیل کے سرحدی علاقے میں ڈرون پرواز کرنے لگے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، خطے سے متصل سرحدی علاقے پر ڈرون پرواز کرنے لگے جس پر حکام کو تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق شامی سرحد کے قریب گولان کی پہاڑیوں پر روس کی جانب سے عسکری سرگرمیوں کے بعد اب اسرائیل کے سرحدی علاقے میں ڈرون پرواز کرنے لگے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شامی فوجیوں نے شام کے ساتھ ملکی سرحد کے قریب بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے ایک ڈرون کو پیٹریئٹ نامی میزائل سے تباہ کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کا ہماری سرحد کے قریب پرواز کرنا خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، ہم کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ مذکورہ ڈرون کو اسرائیل کے سرحد سے دس کلومیٹر دور اسرائیلی میزائل سے تباہ کیا گیا، جس کا ملبہ قریب ہی واقع ’گلیلی‘ نامی سمندر میں گرا ہے۔

خیال رہے کہ یہ واضح نہیں کہ اس ڈرون کو اس کے مشن پر کس نے بھیجا تھا، قبل ازیں شامی سرحد کے قریب گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے بجائے گئے خطرے کے سائرن بھی سنائی دیے۔

علاوہ ازیں اسرائیل نے شام کو متنبہ کیا ہے کہ اگر شامی فوج نے گولان کی پہاڑیوں کے قریب عسکری کارروائی شروع کرنے کی کوشش کی تو اُسے شدید و سنگین نتائج کا سامنا کرنے پڑے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری